(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ محلہ گوجر آباد میں پستول سے کھیلتے ہوئے ایک بچے کی فائرنگ سے دوسرا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 5 سالہ احمد اور 9 سالہ حنیف گھر میں پڑی بھری پستول سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران احمد سے گولی چلی جو محمد حنیف کو جالگی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
Swat
