Swat

سوات، ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات پر مکمل پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات/ تجاوزات اور خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد کی ہے جس کے خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکم ساٹھ دنوں کیلئے نافذ العمل رہے گا۔ جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مہوڈنڈ جھیل کالام سوات میں متعلقہ محکموں کے کسی اطلاع یا منظوری کے بغیر بڑے پیمانے پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ مہوڈنڈ جھیل میں ہر قسم کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات پر پابندی لگانا ناگزیر ہے،تاکہ جھیل کے قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ محفوظ جنگلات کی اراضی کو بھی محفوظ رکھا جا سکے جس کیلئے مہوڈنڈ جھیل ضلع سوات کے قدرتی حسن کو تحفظ فراہم کر نا ضروری ہے، تاکہ آئندہ کسی بھی قسم کی تباہی سے بچا جا سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔