Uncategorized @ur

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کا ساتواں سنڈیکیٹ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کا ساتواں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مشیر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس آزاد خان خٹک نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کے سنڈیکیٹ ممبران، نمائندہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاویداقبال ، نمائندہ فائنانس ڈیپارٹمنٹ شہاب ادلدین ، نمائندہ ایسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جمال الدین، نمائندہ لائیوسٹاک ڈپارٹمنٹ ساجد نواز اور یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان ،ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد طیب خان،ڈائریکٹر اکیڈمکس اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندا اللہ، اسسٹنٹ ایڈیٹر اجمل خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائنانس فیاض الدین بھی موجود تھے ۔اجلاس میں پیش کیے جانے والے تمام ایجنڈا آئٹمز منظور کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں