Swat

دریائے سوات، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دوسرے روز پولیس کی بھاری نفری نے بائی پاس سے لیکر فضاگٹ تک آپریشن کیا۔ اس دوران دریائے سوات کے کنارے مارکیٹیں، دکانوں اور تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فضاگٹ میں سوات کے سب سے بڑے نجی پارک کو بھی مسمار کیا گیا۔ سابق گورنر غلام علی نے جس جگہ دریا میں بھرائی کرکے زمین بنائی تھی ان کی فاؤنڈیشن کو بھی مسمار کیا گیا۔ آپریشن آج بھی جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں