Swat

چپریال، درخت کاٹنے تنازع پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال اویشا میں چچازاد بھائیوں کے درمیان جائیداد (درخت کٹائی) کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹہ اور بعد ازاں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق چچازاد بھائیوں گلو خان، ابراہیم خان اور روزی خان کے درمیان درخت کٹائی کے معاملے پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران گھر میں موجود ایک خاتون گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی اور دو افراد گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں