(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات سلیم جان کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جنگلات یا متصلہ علاقوں میں غیر قانونی چین سا مشین یا کسی قسم کی آگ لگانے یا کسی قسم کی بھی دوسری کارروائی، جس سے آگ لگنے کا خدشہ ہو، پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے عائد کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
