Swat

مینگورہ خوڑ کی صفائی، فنڈ سے 22 کروڑ غیر قانونی طریقے سے نکال لیے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ ایری گیشن سوات نے عالمی بنک کے تعاون سے مینگورہ خوڑ کی صفائی کے لئے 90 کروڑ روپے دئے ہیں، جس پر کام کا آغاز اتوار کو کیا گیا، لیکن کام شروع ہونے سے تین دن پہلے جمعرات کو محکمہ کے اکاونٹ سے 22 کروڑ روپے غیر قانونی طریقے سے نکال لئے گئے۔گذشتہ روز اتوار کو شہر کے ایم پی اے اور ایم این اے کے نمائندوں نے اس اسکیم کا افتتاح کیا تھا۔ اس سے تین دن پہلے اکاونٹ سے کروڑوں روپے نکالے گئے تھے۔ اس طرح اخبار میں شائع شدہ ٹینڈر نوٹس میں پہلی بار C2, C4, C10 کے کوڈ دئے گئے تھے۔ اس کوڈ کے لائسنس بہت کم ٹھیکیداروں کے پاس ہوتے ہیں۔ اس لئے اپنی مرضی کے ٹھیکیداروں کو یہ ٹھیکے دئے گئے۔ اس طرح بونیر کے ٹینڈر نوٹس میں ٹھیکیداروں کے لئے ’’ڈیم‘‘ کے کوڈ دئے گئے تھے، یعنی وہ ٹھیکیدار ٹینڈر میں حصہ لے سکتے ہیں جن کے پاس ڈیم کے لائسنس ہوں۔ حالانکہ ضلع بونیر میں کوئی ڈیم نہیں ہے۔ محکمہ ایری گیشن میں جب ٹھیکدار پچیس فیصد کام مکمل کرتا ہے، تو پھر کام کی پیمائش ہوتی ہے اور بل تیار کیا جاتا ہے، لیکن سوات میں گنگا الٹی بہتی ہے۔ یہاں کام شروع ہونے سے قبل ہی بائیس کروڑ روپے نکالے گئے۔ اس سلسلے میں محکمہ ایری گیشن کے اے سی عارف خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بائیس کروڑ روپے اکاونٹ سے نکل جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ مختلف مقامات پر کام زور شور سے جاری ہے اس لئے ٹھیکیداروں کو ادائیگی کی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔