Swat

ڈینگی بارے ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی زیرِ صدارت ضلعی انسدادِ ڈینگی و ریسپانس یونٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں ڈینگی کی موجودہ صورتِ حال، تدارک کے لیے جاری سرگرمیوں، متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور گذشتہ اجلاس میں جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر فضل عارف نے اجلاس کو انسدادِ ڈینگی اقدامات، اب تک کی پیش رفت، حفاظتی انتظامات اور متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے بھی ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے جاری سرگرمیوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔