(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ میاگانو چم میں اوباش نوجوان نے نجی سکول کی استانی کو زیادتی کا نشانہ بنالیا۔ تھانہ بنڑ مینگورہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے مسماۃ(ح) نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے محمد الیاس ولد محمد عثمان ساکن میاگانو چم سیدو شریف سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا۔ گذشتہ روز ملزم نے شادی کے بہانے مجھے اپنے گھر والوں کو دکھانے کے بہانے سیدو شریف میں ایک خالی گھر میں لے گیا، جہاں نشہ آور مشروب پلا کر مجھے زیادتی کا نشانہ بنالیا۔ بنڑ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
Swat
