چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری نے تباہی مچادی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری نے تباہی مچادی ۔کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ۔مینگورہ شہر میں نکاسِ آب کے ناقص انتظام کے باعث سیدوشریف روڈ، رحیم آباد روڈ سمیت کئی اہم شاہراہیں تالابوں میں تبدیل ہوگئیں ۔ٹریفک کا نظام متاثر ہوکر لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔مینگورہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں علی الصبح اور مابعد وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔ جس سے سیب،آڑو،الوچہ ،خوبانی سمیت دیگر پھلوں اور سبزی کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔واسا سوات کے جنرل منیجر میاں شاہد علی کے مطابق شہر کی تمام سڑکوں سے پانی نکالنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

Related posts

ڈمپر کی ٹکر سے چھے سالہ بچی جاں بحق

Ba Khabar Swat

کبل،اعتکاف میں بیٹھا جوان انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

سوات، حادثات میں اضافہ، انتظامیہ نے انگڑائی لے لی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment