Swat

سوات، گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر ، سیدو شریف اور گردنواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہوگیا۔ صبح سے لیکر رات گئے تک شہر میں سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے۔ صبح پانچ بجے سے اس کی سپلائی بند ہو جاتی ہے اور رات گیارہ بجے کے بعد کم پریشر کے ساتھ فراہمی شروع ہو جاتی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ سوئی گیس سوات کے دفتر سے رابطہ کیا گیا، تو ایک آفیسر نے بتایا کہ اس وقت مینگورہ شہر کو 120 پی ایس آئی گیس کی ضرورت ہے، لیکن نوشہرہ سے اُن کو صرف 40 پی ایس آئی گیس کی فراہمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو گیس نہیں مل رہی۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح مینگورہ شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنوں کو صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک بند رکھا جائے اور سوات کو گیس کی سپلائی میں اضافہ کیا جائے۔ 

تبصرہ کریں