(باخبر سوات ڈاٹ کام )مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ضلعی کونسلر شہزادہ امیر زیب شہر یار اور تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد کی قیادت میں مظاہرین نے پریس کلب تک مارچ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ عدالتوں کے حکم کے باجود سوات میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
Swat
