Swat

سوات، ایکسلشئر کالج سنگوٹہ میں پشتون کلچرل ڈے منایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے نیم سرکاری ادارے ایکسلشئر کالج سنگوٹہ سوات میں پشتون کلچرل ڈے منایا گیا۔طلبہ نے مختلف قسم کے سٹالز بھی لگائے۔ پشون ثقافت کی مناسبت سے موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں کالج کے طلبہ، اساتذہ اور طلبہ کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کلچرل ڈے کے حوالے سے کالج میں حجرے سمیت مختلف سٹال لگائے گئے تھے اور موسیقی سے حاضرین محظوظ ہوئے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ کلچرل ڈے منانے سے طلبہ میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے اور اپنی ثقافت سے با خبر رہنے کا موقع ملے گا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔