(باخبر سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں پیسکو نے اپنے صارفین کو بھاری بل اور جرمانے بھجوائے، جس کے خلاف اہل علاقہ میں شدید تشویش پھیل گئی ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم ’’ویخ زلمیان‘‘ کی طرف سے اہل علاقہ کا ایک جرگہ منعقد کیا گیا جس میں پیسکوکی طرف سے گاؤں والوں پر لگائے گئے لاکھوں روپے کے ناجائز جرمانوں کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جرگہ مشران رفعت سینا، عمرا خان، خورشید بہلول خیل اور باچا زادہ استاد صیب نے پیسکوکے اہلکاروں پر الزام لگایا کہ ٹھیک ٹھاک میٹروں پر ڈی فیکٹو کوڈ لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ وقت کے بعد میٹروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین چار ماہ بعد لوگوں پر بڑے بڑے جرمانے لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کو بھاری بل بھی بھجوائے گئے ہیں۔ جرگہ مشران کے مطابق میٹر وں میں کوئی نقص نہیں تھا۔ جرگہ مشران نے کہا کہ جو جرمانے لگائے گئے ہیں، ان کا کوئی تُک نہیں بنتا ، اس طرح جن میٹروں پر مذکورہ مخصوص کوڈ لگایا گیا ہے، وہ ہٹایا جائے اور ہمیں گارنٹی دی جائے کہ اس ضمن میں عوام پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ جرگہ مشران نے کہا کہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا، تو آئندہ جرگہ میں احتجاج کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
Swat
