(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر نے صارفین کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا۔ سیدو شریف اور مینگورہ کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں نے مجبور ہوکر ایل پی جی اور لکڑیوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے صبح اور شام کو پانچ سے دس بجے تک سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی سٹیشن پر گیس کی بندش کے وقت گاڑیوں میں سی این جی بھرنے کا عمل بند ہو جاتا ہے لیکن اسی دوران میں اکثر سی این جی سٹیشن والے گیس سٹور کرتے ہیں جس کی وجہ سے سی این جی سٹیشنوں کی بندش سے فائدہ نہیں ہورہا اور سٹیشن مالکان کا یہ حربہ کارگر ثابت ہو رہا ہے۔
Swat
