(باخبر سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقے گلی باغ میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موٹر کار اور ہائی ایس گاڑیوں کو قبضے میں لے کردونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ چارباغ محمد ایازخان کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقے گلی باغ میں پیتھام کے قریب موٹر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ موٹر سائیکل گری تو مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس گاڑی نمبر این سی پی AC7866 نے اسے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارناصرعلی ولدمحمد نوشاد سکنہ روشن آباد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ہائی ایس ڈرائیورنیاز محمدولد تاج محمود سکنہ جختئی اورموٹر کارکے ڈرائیور نصیب ولد نصیب گل سکنہ تاروگے کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
Swat
