Swat

غیر معیاری پاپڑ بنانے والوں کے خلاف طبل جنگ بج گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ نے مینگورہ شہراور ملحقہ علاقوں میں غیر معیاری پاپڑ بنانے والے کارخانوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس دوران تین کارخانہ مالکان کو مجموعی طورپر ایک لاکھ بیس ہزارروپے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ایک کارخانے کو سیل کردیا گیا۔ ڈی سی سوات عامر آفاق نے تمام پاپڑ کارخانہ داروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر معیاری پاپڑ تیار کرنے کا سلسلہ بند کردیں۔ بصورت دیگر اُن کے کارخانوں کو بند کردیا جائیگا اور اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔