Swat

پولیسٹر کارخانے میںآگ لگ گئی، لاکھوں کا مال جل کرخاکستر

(باخبر سوات ڈاٹ کام )سوات گیس سلنڈر لیکج سے پولیسٹر کے کارخانے میںآگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے خام مال او ر دیگر سامان جل کرخاکسترہوگیا۔ 1122کے اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ بجھادی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے قمبر (رحمان آباد)میں پولیسٹر کے کارخانے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آتشزدگی کی وجہ سے فیکٹری میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریکسیو1122 کے اہلکاروں اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

تبصرہ کریں