(باخبر سوات ڈاٹ کام ) دہشت گردی میں شہید ہونے والے افراد کے یتیم بچیوں کے لئے صوبہ کے سب سے بڑے ادارہ ’’خپل کور‘‘ میں یو ایس ایڈ نے 50 لاکھ روپے کی لاگت سے شمسی توانائی سے سولر سسٹم لگا دیا۔ منصوبے کا افتتاح چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے کہا کہ گرلز سیکشن میں سولر سسٹم سے 24گھنٹے سکول اور ہاسٹل میں اب سیکڑوں یتیم بچیوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔ ادارہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہورہی ہے جو ان بچیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں گے ۔
Swat
