(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدرعبدالرحیم نے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کو مسترد کرتے ہوئے گھریلوصارفین کو سوئی گیس فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ گیس کے اعلیٰ حکام کو عوامی مشکلات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردموسم کاآغاز ہوتے ہی گھریلو صارفین کو گیس کے کم پریشر اورگیس بندش کی صورتحال کاسامناہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ گیس کی جانب سے مینگورہ شہرمیں پریشر کم کردیا گیا ہے جس کے باعث صبح سے لے کر رات گئے تک گیس غائب رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام اورامیرمقام کاساتھ یہ اہم معاملہ اٹھایاجائیگااور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔
Swat
