Swat

کمشنر آفس کی طرف سے مخصوص اوقات میں سی این جی سٹیشن بند رکھنے کا پروانہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈویژن بھر کے سی این جی اسٹیشن صبح 6 سے رات 10بجے تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراوانی یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعدکمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے محکمہ سوئی گیس اور سی این جی اسٹیشن مالکان کو ہدایت جاری کردی کہ سوات اور ملاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک تمام سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے جبکہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک اسٹیشن گاڑیوں کو گیس فراہم کرسکیں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔