(باخبر سوات ڈاٹ کام )سوات میں سات اور بارہ سال پہلے قتل کرنے والے دو ملزمان کو غالیگے پولیس نے کراچی سے گرفتار کرلیا۔ محب اللہ سکنہ ابوہا نے2010ء اور زر کمین خان سکنہ تلنگ نے2005ء میں ایک ، ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہوئے تھے۔ ایس ایچ او غالیگے کے مطابق اُن کو اطلاع ملی تھی کہ دونوں ملزمان کراچی میں روپوش ہیں جس پر پولیس نے کراچی میں چھاپے مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے سوات منتقل کردیا۔
Swat
