(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں موٹر کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ پارڑئی شموزئی میں ایک تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار شاہد رحمان ولد میاں حضرت سکنہ ملاکنڈ اور ارشاد ولد نصیب خان سکنہ تیمرگرہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے موٹر کار کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے 20سالہ موٹر سائیکل سوار سکندر زخمی ہوگیا۔ تحصیل مٹہ کے ہی علاقہ باما خیلہ میں موٹر کار نے ریورس جاتے ہوئے دو بچوں 5سالہ حمید اللہ اور6سالہ وقاص کو کچل کر زخمی کردیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
Swat
