(باخبر سوات ڈاٹ کام ) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام سوات میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی منائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری خورشید کاکا جی ، تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد ، محبوب خان ایڈوکیٹ بونیر، صدیق خان ، اظہارالحق شاہ جی ، انور خان باچا لالا ، ، بہادر شیر افغان ، اصغرخان ایدوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے اپنی پوری زندگی انگریز استعمار کے خلاف جدوجہد کی ہے اور ہم ان کے مشن کو جاری وساری رکھیں گے ، مقررین نے پشاور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایسے حملوں سے پختون قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
Swat
