(باخبر سوات ڈاٹ کام ) مٹہ پولیس نے سکول کے چوکیدار کو ذبح کرکے قتل کرنے والے روپوش شدت پسند کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او مٹہ کے مطابق ایک اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر سید انور ولد محمد ضان سکنہ بوڈیگرام مٹہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 2009ء میں شورش کے دوران ایک سرکاری سکول کے چوکیدار کو ذبح کرکے قتل کیا تھا۔ دہشت گردی کے دیگر وارداتوں میں بھی ملوث تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ مٹہ میں درج ہے۔
Swat
