Swat

خوازہ خیلہ فتح پور، دریاسے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں دریائے سوات سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے اُن کو اطلاع دی کہ ایک خاتون کی لاش دریا کنارے پڑی ہے جس پر پولیس نے جاکر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی عمر تیس سال کے قریب ہے اور جسم پر ظاہری گولی وغیرہ کے نشانات نہیں ہیں۔ شناخت نہ ہونے کی وجہ سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔