مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی اور عمارت کی تعمیر کے لئے یونیورسٹی کے طلبہ آج جمعرات کو احتجاج کریں گے۔ سوات یونیورسٹی میں چار ماہ سے وائس چانسلر نہیں ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے انتظامات شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کرایہ کی عمارت کی وجہ سے کلاسز میں طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یونیورسٹی کے طلبہ وائس چانسلر کی تعیناتی اور عمارت کی تعمیر کے لئے آج نشاط چوک میں احتجاج کریں گے
Swat
