Swat

سلام پور کے لئے سوئی گیس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے گنجان آباد علاقہ سلام پور کے لئے سوئی گیس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام کے فنڈ سے سلام پور اور گرد نواح کے علاقوں کو بلوگرام میں مین لائن سے 8انچ پائپ لائن بچھائی جائے گی جس کے بعد سلام پور اور قریبی علاقوں کے لوگوں کو گیس کی فراہمی کی جائیگی۔ محکمہ سوئی گیس کے حکام کے مطابق اُن کے ہیڈ آفس لاہور نے سلام پور کو گیس کی فراہمی کے بڑے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے جس پر کام کا آغاز مارچ میں کیا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔