مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبہ نے یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری اور عمارت کی تعمیر کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سیکڑوں طلبہ نے یونیورسٹی سے نکل کر کانجو چوک تک احتجاجی مارچ کیا اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے یونیورسٹی بغیر وائس چانسلر کے چل رہی ہے جس کی وجہ سے انتظامی امور شدید متاثر ہیں۔ عمارت نہ ہونے کی وجہ سے کرایہ کی عمارت میں طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور جگہ کی کمی کی وجہ سے اُن کی کلاسز ضائع ہورہی ہیں۔ بعد میں علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر نے طلبہ سے مذاکرات کئے جس کے بعد وہ پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔
Swat
