مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ املوک درہ سیرئی میں جائیداد کے تنازعہ پر تین بھائیوں نے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ انور علی ولد خیوہ گر کو سیرئی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتول کے ورثا نے عنایت، رضا خان، حسن ولد حکم خان اور زرداری ولد باچا خان پر قتل کی دعویداری کردی۔ پولیس کے مطابق عنایت کے علاوہ باقی تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ وجۂ قتل تنازعۂ جائیداد ہے۔
Swat
