(باخبر سوات ڈاٹ کام ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے ایم ایس سیدوگروپ آف ہاسپٹلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ارب تیس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل شدہ نئی عمارت کیلئے دو ارب روپے کی منظور شدہ طبی مشینری اور آلات کی خریداری کیلئے ٹینڈر سمیت تمام انتظامات مکمل کریں۔ تاکہ عمارت اور مشینری کی خریداری 15 مارچ 2018ء تک ہر لحاظ سے مکمل ہو۔ تاکہ 23 مارچ کے تاریخی قومی دن اس کا افتتاح کیا جا سکے۔ وہ منگل کے روز سیدو میڈیکل کالج میں اکیڈمک کونسل ممبران کے اجلاس اور سید و گروپ آف ہاسپٹلز کی عمارت میں منعقدہ بریفنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق، پرنسپل ایس ایم سی ڈاکٹر تاج محمد خان، ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر، اے سی بابوزئی شہاب خان اور سینئرڈاکٹرز موجود تھے۔ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج کا زیر تعمیر بلاک 288 ملین روپے کی لاگت سے مدت تکمیل سے پہلے جون 2018ء تک مکمل کیا جائے گا۔ 1225 بستروں کے سیدو میڈیکل گروپ آف ہاسپٹلز کی فیز ون کے پانچ سو بستروں کے ہسپتال کو 15 مارچ 2018ء تک ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔
Swat
