Swat

دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری،موسم شدید سرد

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ پیر کی صبح سے ملم جبہ میں شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ منگل کی شام تک جاری رہا۔ کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی منگل کو برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ سوات کے بیشتر علاقوں میں منگل کو دوسرے روز بھی وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ برف باری دیکھنے کے لئے ملم جبہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔