مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئی (مینگورہ)کے اجلاس میں قبلہ اول کو اسرائیلی دارالحکومت اور سوات میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف قرار دادیں کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔ گذشتہ روز تحصیل کونسل کے اجلاس میں کونسل کے اراکین کے سوالوں کے جواب میں تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ جنوری میں جنرل بس سٹینڈ کو مینگورہ شہر سے منتقل کیا جائے گا، جس سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ہم نے واسا کو ٹھیکا دے دیا ہے اور واسا کی جانب سے کسی اور ٹھیکیدار کی تلاش لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں۔ سوئی گیس عملہ عوام کے مفاد میں اپنا قبلہ درست کرے۔ سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا ازالہ کرکے عوام کے مسائل حل کریں۔
Swat
