(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے سوات کے تمام پولیس تھانوں کے محرروں کو حکم دیا ہے کہ وہ پولیس سٹیشن آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آیا کریں اور تھانہ آنے والے لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ اپنے دفتر میں تھانوں کے محرروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اب تھانوں کو فلاحی اور اصلاحی مراکزمیں تبدیل کریں گے، تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہواور جب پولیس اور عوام کا ایک دوسرے پر اعتماد بحال ہوگا، تو جرائم خود بخود ختم ہو جائیں گے
Swat
