Swat

پانی کی بندش کے خلاف اہل بارامہ سراپااحتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ بارامہ قونج میں گذشتہ دوہفتوں سے پینے کے پانی کی بندش کے خلاف اہل علاقہ سراپااحتجاج بن گئے۔ بارامہ قونج سے امیرزیب، سرزمین خان ، احمد اور محمدعالم کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکلا جومینگورہ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیارکرگیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے واسا کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف واسا کو اختیارات دینے کی وجہ سے علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جبکہ دوسری طرف اہل علاقہ کو پانی کے سلسلے میں شدید مشکلات کاسامناہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دوہفتوں سے علاقے میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے قونج بارامہ کربلا کامنظر پیش کررہاہے اور عوام پانی کے حصول کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں۔ انہوں نے خبردارکیاکہ اگر پیر کے روز تک مسئلہ حل نہ کیاگیا، تو وہ واسا دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔ اس موقع پر مظاہرین نے واسا کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔