Swat

عمران خان کے حق میں فیصلہ پی ٹی آئی کی فتح ہے، فضل حکیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈک ممبر صوبائی اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف سوات فضل حکیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے  عمران خان کے حق میںآنے والا فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ تاریخی فیصلہ تحریک انصاف کی عظیم فتح ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے عمران خان کے خلاف آخری سازش بھی ناکام ہو گئی ہے۔ عوام نے عمران خان کے حق میں آنے والے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور صوبہ بھر میں جشن منایا جا رہاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین عمران خان کے حق میں آنے والے فیصلے کی خوشی میں تشکر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر فضل حکیم نے پی ٹی آئی کارکنوں اور عوام میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔