Swat

این ٹی ایس فیس جمع کرانا جوئے شیر لانے کے برابر

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف اسامیوں کے لئے درخواست دینے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو این ٹی ایس فیس جمع کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مختلف اسامیوں کے لئے این ٹی ایس شرط پر ہزاروں نوجوانوں نے مختلف اسامیاں جن میں ایس ایس ٹی، سی ٹی، پی ای ٹی، ڈی ایم ، ٹی ٹی وغیرہ کے لئے ہزاروں نوجوانوں نے این ٹی ایس کے لئے داخلے شروع کردیئے ہیں جس میں صرف تین دن باقی ہیں مگر مینگورہ شہر سمیت مضافات میں الائیڈ بینک کے عملے سے نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ عبیداللہ، عارف سجا د اور دیگر افراد نے میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ مینگورہ میں برانچ کے کیشئر ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ سات سو روپے جمع کرانے میں گھنٹوں انتظارکرایاجاتاہے۔ ایک فارم کو جمع کرانے میں آدھاگھنٹہ لگایاجاتاہے اورہر وقت سروس ڈاؤن کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے الائیڈ بینک کے اعلیٰ حکام سے فوری طورپر مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔