Swat

تبدیلی والوں نے قومی خزانہ دھرنوں پر اڑایا، قاری محمود

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جمعیت علمائے اسلام سوات کے امیر قاری محمود نے کہا ہے کہ تبدیلی والے قومی خزانہ دھرنوں پر اڑاکر غریب عوام کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہ لاسکے ۔ہمارے دور حکومت کے بعد ہسپتالوں میں کوئی تعمیر وترقی کے کام نہ ہوسکے بلکہ صرف خالی نعروں سے ہی سب کچھ تبدیل ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوالیرئی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کی اہم شخصیا ت نے جے یو آئی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔قاری محمود نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں غریب عوام کے بچوں کو فری تعلیم مہیاکی گئی اور ہر گاؤں کیلئے صاف پانی کی سہولت فراہم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے نمائندوں پر کوئی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتاجبکہ موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن اور اقربا پروری کی حد کردی ہے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ یونین کونسل گوالیرئی کی عوام کیلئے مفت تعلیم میں حصہ دیاگیا اور نہ ان کو صحت کی کوئی سہولت فراہم کی جاسکی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔