Swat

اسلامپور کا ٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا بور ڈ آف ڈائریکٹرز کا سالانہ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسلامپور کا ٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن (آئی سی آئی اے) کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کا سالانہ اجلاس گذشتہ روز ایسوسی ایشن کے صدر دفتر میں زیرِ صدارت فضل مولازاہد منعقد ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تنظیم نے ایک سال کے دوران میں سوات، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، دیر اپر ولوئراور چترال کی تنظیمات کے ۶۶ افراد کو پروپوزل رائٹنگ اور فنانشل مینجمنٹ کی تربیت دی گئی ہے جس کے لئے سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے مالی معاونت فراہم کی تھی۔ چالیس خواتین کو مشین اور ہاتھوں کے ذریعے گلکاری، رنگائی، شال بنانے اور انٹرپرائز ڈیولپمنٹ کی تربیتیں دی گئی ہیں۔گاؤں کی سطح پر لوگوں کو فیصلہ سازی اور ترقی کے عمل میں شریک کرنے کے لیے یو ایس ایڈکی مالی معاونت سے یونین کونسل اسلامپور کے دس گاؤں میں شرکتی منصوبہ بندی کی گئی ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔