(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ ریونیو صوبہ خیبر پختونخوا نے بد ھ کے روز ودودیہ ہال سیدو شریف میں ملاکنڈ ڈویژن کے ریونیو عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کیلئے یک روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا ۔ سیشن میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ، سیکرٹری ریونیو قیصر خان اور ساتوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ عملہ نے شرکت کی۔ کمشنر ملاکنڈنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انتظامی افسران سے کہا کہ آپ لوگ ایک جانب براہِ راست حکومت ہیں جبکہ دوسری جانب عوام کے براہِ راست خادم ہیں۔ لہٰذا آپ لوگوں کو چاہئے کہ دن رات محنت کرکے ایک جانب عوام کے مسائل حل کریں اور دوسری جانب حکومتی آمدن میں اضافہ کو اپنا مشن بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ طاقتور اور جابر سے مظلوم اور کمزور کا حق چھینناجتنا مشکل کام ہے، اتنا ہی یہ اجر و ثواب کا کام بھی ہے۔ لہٰذا آپ لوگ حقدار کا حق پہنچاننے میں صرف خوفِ خدا کو پیش نظر رکھیں
Swat
