Swat

سوات، ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل، نتائج رپورٹ ملاحظہ کریں

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے۔ نتائج کے مطابق این سی کانجو II میں محمد جاسم خان (جماعت اسلامی) 290ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے، جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار رحمت شاہ خان نے 285 ووٹ حاصل کئے۔ وی سی توتانوبانڈئی کے حبیب اللہ (جمعیت علمائے اسلام ف) 642ووٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن لی جبکہ پی ٹی آئی کے اقبال بلند نے 464 ووٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن لی۔ این سی گلکدہ کے لیاقت علی خان (اے این پی) اور مومن خان اے این پی بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ این سی سیدو شریف IIکے حضرت علی (پی ٹی آئی) نے 620جبکہ پی ٹی آئی ہم خیال کے سیف الدین نے 201 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وی سی کوٹہ شرقی عادل زیب جماعت اسلامی نے 515 ووٹ لے کر پہلی جبکہ دوسری پوزیشن 501 ووٹ کے ساتھ پی پی پی کے حبیب اللہ نے حاصل کی۔ این سی ون چارباغ کے لطیف شاہ (پی ایم ایل این) 463ووٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے رحیم خان 383ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ شور وی سی محمد سلیم اے این پی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ وی سی شوخدڑہ کے حکیم شاہ (پی ٹی آئی) 355ووٹ کے ساتھ پہلی جبکہ عمر خطاب اے این پی نے 316ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔