(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے مشیرا نجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ نوازشریف ملک کے خیر خواہ، مخالفین ترقی کے دشمن ہیں۔ شیخ چلی اور جھو ٹ میں پی ایچ ڈی کرنے والے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے اب خود بس سروس شروع کررہے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت میں تاریخی کرپشن ہورہی ہے۔عمران، زرداری اور قادری کا گٹھ جوڑ نیا ٹوپی ڈرامہ ہے۔2018 کے انتخابات میں نوازشریف عوامی عدالت میں اہل ثابت ہوں گے۔ اہلیت اورنا اہلیت کا اصل فیصلہ عوام کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوکڑئی سلام پور میں سوئی گیس منصوبے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ،ضلعی کونسلرشاہ ولی خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ میں پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے سرگرم کارکنوں نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا
Swat
