(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی پی او سوات کیپٹن(ر)واحدمحمود نے یونیورسٹی آف سوات میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو سوات میں امن برقرار رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی ۔کیونکہ نوجوان بہترین تعلیم و تربیت حاصل کرکے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے ملک کا نام روشن کرینگے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچنے کی تاکید کی اور اُمید کی کہ نوجوان نسل نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ اپنے ارد گرد ماحول، اپنے گاؤں، اپنے شہر اور اپنے محلوں کو بھی منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھے گی
Swat
