Swat

منشیات کے خاتمے کے لئے ’’ نوے جوند‘‘نے مہم کا آغاز کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) منشیات کے خاتمے کے لئے ” نوے جوند”نامی نتظیم نے ہاتھ پھیلاؤ مہم کا آغاز کرلیا ۔ مہم میں سوات پولیس کا تعاؤن بھی حاصل ہوگا ۔ اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے تنظیم کے سربراہ ریاض احمد حیران اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات لعنت ہے ۔نسل نو کو ہر صورت اس لعنت سے بچانا ہوگا ۔ اس لعنت سے جیتا جاگتا انسان مردوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نے ہمارے معاشرے کو گھیرے میں رکھا ہے اور زیادہ تر نوجوان اس لعنت میں جھکڑے ہوئے ہیں، جواپنے آپ کیساتھ دیگر نوجوانوں کو خراب کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت میڈیا اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو ملکر مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا ۔تب ہی ہماری نئی نسل محفوظ اور معاشرہ منشیات سے پاک ہوگا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔