(باخبر سوات ڈاٹ کام)اسلام آباد میں منعقد ہونے والے قائد اعظم گیمز میں تائیکوانڈوکے لئے سوات سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل کھلاڑی آیاز نائیک کو خیبر پختونخوا کا کوچ مقرر کر دیا گیا ۔25 دسمبر سے 29 دسمبر تک ہونے والے قائداعظم گیمز میں پنجاب،سندھ،بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزادکشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس ایونٹ میں مختلف مقابلے ہونگے جس میں تائیکوانڈو بھی شامل ہے ۔خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ٹیم میں سوات سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کھلاڑیوں نادیہ خان اور بشرا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے کوچ آیاز نائیک نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی اور سوات کی دو کھلاڑیوں کی سلیکشن پر بہت خوش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں نے بھر پور تیاری کی ہے۔ انہیں امید ہے کہ کھلاڑی خیبر پختونخوا کا نام روشن کرینگے
Swat
