(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کے مختلف کیمپسوں میں تین روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد سوسائٹی نے الفجر فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا،جس میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا۔ اس کیمپ میں 102 طلبہ نے خون کا عطیہ دے کر انسانی فریضہ ادا کیا۔الفجر فاؤنڈیشن کے مطابق ان کے ساتھ360 ایسے بچے رجسٹرڈ ہیں جن کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔اس موقع پر فاؤنڈیشن Disaster Management & ‘‘Health Affairsسوسائٹی کے اس اقدام کو سراہا گیا۔
Swat
