Swat

قومی وطن پارٹی پختونوں کی حقیقی جماعت ہے ، سکندر شیرپاو

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیر مین سکندر خان شیرپاو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت صرف ایک خاندان کو بچانے کے لئے سرگرمیاں کررہی ہے جبکہ صوبائی حکومت ایک خاندان کونکالنے کے لئے تمام تر وسائل صرف کررہے ہیں جبکہ تمام نقصان عوام کو پہنچ رہاہے عوامی مسائل کو پس پشت ڈالا گیاہے ۔ دنگرام سوات میں شمولیتی جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے نئی لہر سے عوام مزید مشکلات سے دوچار ہیں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرامد یقینی بنایاجائے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے لائحہ عمل کو تبدیل کیا ہے ۔ تو اس کے خلاف حکمت عملی کو تبدیل کرناچاہیں،انہوں نے کہاکہ دو مرتبہ فاٹاکو قومی اسمبلی میں نظرا نداز کیاگیاہے جس پر ان کے سخت تحفظات ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔