Swat

سیدو شریف میں زیر تعمیر ہسپتال کو مارچ تک مکمل کیا جائے، فضل حکیم

سیدو شریف (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کی زیرِ صدارت سیدو شریف میں زیر تعمیر500 بیڈ ہسپتال کے بارے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹیو سید وٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر تاج محمد خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جہانگیر خان، پروفیسر منظور علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات، انجینئر عمرفاروق، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو شہاب اور اسسٹنٹ کمشنر شریک ہوئے۔ فضل حکیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے مکمل ہونے میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیاجائے اور اس سلسلے میں ہماری جو ذمہ داری بنتی ہے، ہم اسے پورا کریں گے۔ غریب عوام کو تڑپتا نہیں دیکھ سکتے۔ علاج معالجے کیلئے جس ہسپتال کا انتخاب ہم اپنے بچوں کیلئے کرتے ہیں، وہی سہولیات غریب عوام کو بھی ہونی چاہئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ذمہ داران اس سلسلے میں اپنے فرائض کو بطریق احسن ادا کرتے ہوئے ہسپتال کی تعمیر کو یقینی بنائیں اور 23مارچ تک ہسپتال کو انتظامیہ کے حوالے کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔