مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان کے معروف ’’چغتائی لیب‘‘ نے سوات میں اپنا برانچ قائم کرلیا۔ سیدو شریف میں سینور کینسر ہسپتال کے ڈائریکٹر اختر عاکف اللہ نے لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چغتائی لیب کے ریجنل منیجر محمد سلیم کا کہنا تھا کہ اب سوات کے لوگوں کو معیاری ٹیسٹوں کے لئے اسلام آباد یا لاہور جانا نہیں پڑے گا۔ تمام معیاری ٹیسٹ اب لوگوں کو گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ تک شوگر کے تمام ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے
Swat
