مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) ریسکیو 1122 سوات نے 2017ء کی سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ ایک سال میں 2435 ایمرجنسی واقعات میں 1797 متاثرین کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017ء میں 291476 کالز موصول ہوئیں جن میں ایمرجنسی کالز کی تعداد 2435، معلوماتی کالز 55000 اور غیرضروری کالز 191781 موصول ہوئیں۔ ریسکیو 1122 سوات کا سال 2017ء میں اوسط ریسپانس ٹائم 6 منٹ اور 7 سیکنڈرہا۔ جس میں سوات کے متاثرین کو ہنگامی صورت حال کے دوران بروقت اور پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کی گئیں۔ سوات میں 2435 واقعات میں روڈ ٹریفک حادثات 235، میڈیکل ایمرجنسی 1575 آگ لگنے کی 228، ڈوب جانے کی 30، عمارت گرنے04، جرائم یا گولی لگنے کی 11، کنویں میں گرنے کی10اور سلنڈر پھٹنے کی 02 ایمرجنسی ہوئی۔
Swat
